Ya Quddoso Parna ka Faida

ya quddoso Banner

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ھوالقادر ھوالحق ھوالمعین

یاقدوسُ ایک ہی سانس میں صبح33بارپڑھنے کے فوائد ،

زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے مشکلات ہر انسان کو آتی ہے کوئی غریب ہو یا امیر ہو غریب بھی مشکلات سے گزرتا ہے اور امیر بھی مشکلات سے گزرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندو ں کے ہر حال سے باخبر ہوتا ہ ے ۔ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ میرا بندہ ابھی کس مشکل وقت سے گزر رہا ہے ۔آپ صبر کریں اللہ تعالیٰ صبر کرنیوالوں کو پسند کرتا ہے

جو بندہ صبر کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت پر جس کو بھروسہ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو مشکلات سے جلد ہی نجات دے دیتا ہے۔ پہلا راستہ صبر اور نماز پھر نماز کے بعد ہم وظائف کی طرف آتے ہیں ۔آج آپ کو بتائیں گے کہ یا قدوسُ کا ورد کرنے سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا آپ کونسی پریشانی سے بچ سکیں گے ۔اس اسم مبارک کے فوائد بے شمار ہیں۔آج کا وظیفہ یاقدوسُ کے معنی بے نظیر اور بے عیب کے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کا اتنا بابرکت نام ہے کہ اسے ساتوں آسمانوں کے فرشتوں کے ذکر میں شامل کیا گیا ہے جس کی تسبیح ساتوں آسمانوں کے فرشتے کرتے ہیں وہ فرشتے جو اللہ تعالیٰ کا عرش اُٹھاتے ہیں یا وہ فرشتے جو اللہ تعالیٰ کی کرسی کے گرد ہیں ان فرشتوں کیلئے جو بھی لوح قلم پر مقررہیں سب کیلئے یہ ذکر خاص کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ کا کوئی بھی نام اپنے اندر علم وشعور اور حقیقت کے بے پناہ خزانے رکھتا ہے

جس کی حقیقت کو کوئی بھی نہیں پہنچ سکتا ہے اگر آپ کی پریشانیاں دور ہوجائیں اولاد نافرمان ہے وہ فرمانبردار بن جائے ۔ میاں بیوی کے آپس کے تعلقا ت اچھے نہیں ہیں ۔

اگر آپ کے گھر میں موجود بہن بھائی کے رشتے نہیں آرہے یا اگر رشتے آگئے لیکن شادی نہیں ہورہی ہے اگر آپ کا کوئی دشمن جو کہ آپ کو پریشان کررہا ہے اس کے علاوہ کوئی رشتہ دار آ پ کی پریشانی کا باعث بن رہا ہے یہ وظیفہ ہمارے بتائے ہوئے طریقہ سے کریں بہت جلد آپ کو اس کا رزلٹ ملے گا ۔ اگر کوئی شخص کسی بھی موذی مرض میں مبتلا ہے بیماری لاعلاج ہو مثلاًبلڈ پریشر کینسر شوگر کوئی بھی بیماری ہو کوئی بھی شخص یاقدوسُ کا ورد کرتا ہے

تو اللہ تعالیٰ کی ذات اس کو اس بیماری سے پاک فرمادے گی ۔یہ اس کا پہلا بڑا فائدہ ہے اگر کوئی شخص اس اسم مبارک کا ورد کرتا ہے اللہ تعالیٰ کے حکم سے رب کریم اس کو دنیا کی تمام پریشانیوں سے نجات دے دیگا ۔اللہ تعالیٰ کی ذات اس کے تمام کام اپنے ذمہ لے لیں گے ۔ جس شخص کے تمام کام اللہ تعالیٰ کی ذات اپنے ذمہ لے لیں تو اس کو دنیا میں کسی چیز کی ضرورت نہیں اگر کسی بہن کی شادی نہیں ہورہی ہے لوگ رشتہ دیکھنے آتے ہیں دیکھ کر چلے جاتے ہیں کسی جگہ منگنی ہوتی ہے وہ نکاح کرکے رخصتی نہیں کررہے ہیں تو وہ ہر نماز کے بعد یاقدوسُ پڑھنے کا معمول بنا لیں انشاء اللہ رب کے حکم چند دن میں رشتہ طے پائے گا۔

اس کے علاوہ جو شخص صبح 33 بار ایک ہی سانس میں یا قدوسُ کا ورد کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی تمام پریشانیاں و تکلیفیں دور فرماتا ہے،

اللہ تعالیٰ جملہ پریشان حالوں کی پریشانیاں دور فرمائے،
آمین بجاہ النبی الکریم الامین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WeCreativez WhatsApp Support
Our support team is here to answer your questions. Ask us!
Salam, how can we help you?