Mah Safar al Muzaffar ke nawafil or wazaif

ھو القادر ھو الحق ھو المعین

سلسلہ عالیہ طارقیہ جہانگیریہ عثمانیہ شاذلیہ

ماہ صفر المظفر کے نوافل اور وظائف

ماہِ صفر ، اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے مہینوں میں سے ایک مہینہ ، اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اِس مہینے کی نہ کوئی فضلیت بیان نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی ایسی بات جِس کی وجہ سے اِس مہینے میں کِسی بھی حلال اور جائز کام کو کرنے سے رُکا جائے ، ، جو مہینے فضلیت اور حُرمت والے ہیں اُن کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ((((( اِنَّ الزَّمَانَ قَد استدَارَ کَھیئتِہِ یَومَ خَلَق َ اللَّہ ُ السَّمَوَاتِ وَ الارضَ السَّنَۃُ اثنا عَشَرَ شَھراً مِنھَا اربعَۃَ حُرُمٌ ، ثَلاثٌ مُتَوالیاتٌ ، ذو القعدہ ذوالحجۃِ و المُحرَّم و رجبُ مُضر الَّذِی بین جُمادی و شَعبان ::: سا ل اپنی اُسی حالت میں پلٹ گیا ہے جِس میں اُس دِن تھا جب اللہ نے زمنیں اور آسمان بنائے تھے ، سال بار ہ مہینے کا ہے جِن میں سے چار حُرمت والے ہیں ، تین ایک ساتھ ہیں ، ذی القعدہ ، ذی الحج ، اور مُحرم اور مُضر والا رجب جو جمادی اور شعبا ن کے درمیان ہے )))))صحیح البُخاری /حدیث ٧٩١٣ ، ٢٦٦٤ ،

ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھ کر یہ دعا پڑھیں

اَللّٰھُمَ اَھِلّٰہُ عَلَیْنَا بِالْیُمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَاْمَۃِ وَ الْاِسْلَاْمِہ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی رَبِّیْ وَرَبُّكَ اللّٰہُ

جو شخص ماہ صفر کا چاند دیکھ کر نماز مغرب اور عشاء کے درمیان چار رکعت نماز دو سلام کے ساتھ اس طرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت اخلاص گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھیں اور بعد سلام پھیرنے کے ایک ہزار مرتبہ یہ درود شریف پڑھے
اَللّٰھُمَّ صَلّ ِ عَلٰی مُحَمَّدِ النَّبِیّ ِ الْاُ ّمِیّ ِ وَعَلٰی اٰلِہِ وَسَلّمُ تَسْلِیْمًا
اللہ پاک اس نماز اور درود پاک پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف فرماتے ہیں اور اس کی مغفرت فرماتے ہیں

ماہ صفر کی پہلی رات کو بعد نماز عشاء چار رکعت نماز اس طرح ادا کریں کہ پہلی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت کافرون پندرہ مرتبہ مرتبہ پڑھیں اور رکعت مکمل کریں دوسری رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت اخلاص پندرہ مرتبہ پڑھیں اور رکعت مکمل کریں تیسری رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت فلق پندرہ مرتبہ پڑھیں اور رکعت مکمل کریں چوتھی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت ناس پندرہ مرتبہ پڑھیں اوو رکعت مکمل کریں بعد سلام کے ایک سو مرتبہ یہ آیت پڑھیں اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَاِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ ۔پھر ستّر مرتبہ درور شریف پڑھیں اور پھر نماز عشاء کے وتر اوت نفل اس نماز کے بعد پڑھنے چاہیئں۔ اللہ پاک اس نماز کے ادا کرنے والے کو تمام آفات اور بلاؤں سے محفوظ رکھتے ہیں
اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں اس ماہ میں اپنی عبادت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور ہم سب کی بخشش و مغفرت فرمائے اور ہماری تمام آفات و بلیات سے حفاظت فرمائے اور ہماری تمام دلی مراد و تمناؤں کو پورا فرمائے۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WeCreativez WhatsApp Support
Our support team is here to answer your questions. Ask us!
Salam, how can we help you?