Bandish Kia Ha ?

Bandish kia ha banner

بندش کیا ہے ؟

بندش سے مراد کسی چیز یا کام کو باندھ دینا روک دینا۔

مثلا اگر نکاح پر بندش ہو تو نکاح نہیں ہوتے۔ اولاد پر ہو تو اولاد نہیں ہوتی۔ کاروبار پر ہو تو کاروبار نہیں چلتا اسطرح جس چیز پر بندش کر دی جائے وہ چیز بند ہو جاتی ہے۔ بندش مختلف طریقوں سے کی جاتی ہے جو خاص طور پر کسی کام یا چیز کو روکنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اسمیں روحانی مخلوقات مسلط کی جاتی ہیں جو دماغ پر اثر کرتی ہیں۔ گاہک کو یا دکاندار نظر نہیں آتا یا اس سے بدظن ہو جاتا ہے چاہے وہ دوسروں سے سستا سامان بیچ رہا ہو۔ اسی طرح نکاح پر ہو تو یا مریض کا دل نہیں چاہتا نکاح ہو دل تنگ ہوتا یے۔ یا لوگ پسند کر جاتے ہیں اور پھر جواب نہیں دیتے بدظن ہو جاتے ہیں۔۔۔اسی طرح باقی معاملات ہوتا ہے۔

 بندش کیوں کی جاتی ہے ؟

حاسد لوگ کسی کا چلتا کاروبار دیکھ کر یا اس وجہ سے کہ گاہک ہمارے پاس آئیں کاروبار پر بندش کروا دیتے ہیں۔ اسی طرح اگر کسی نے رشتہ مانگا نہ دیا تو مخالف پارٹی بدلہ لینے کے لیے بندش کروا دیتے ہیں۔ نیز وجہ کوئی بھی ہو سکتی ہے۔ اسکے علاؤہ جائز حالات میں مثلا دو لوگوں میں ناجائز تعلق پر بندش۔ جو ناحق بولتا ہو اسکی زبان پر بندش جو مار پیٹ کرتا ہو اس عادت پر بندش جو نشہ کرتا ہو اس پر بندش یہ جائز صورتیں ہیں۔

بندش کی علامات کیا ہیں ؟

سر کندھے آنکھیں بھاری رہنا
کام بالکل ٹھیک ہونا پر عین موقع پر ا کر سب ختم ہو جانا
سستی جمائیاں غنودگی دماغ کا کام نہ کرنا یادداشت کمزور ہو جانا ہر جگہ رکاوٹ انا۔۔۔

بندش کن طریقوں سے کی جاتی ہے؟
حروف صوامت

رجعت سے بندش خود لگ جاتی ہے
تعویذات خاص اس مقصد کے لیے
تالے وغیرہ پر پڑھائی کر کے
اسکے علاؤہ بھی طریقے ہو سکتے ہیں

کیا بند ش کرنا ناجائز ہے ؟

بندش کرنا جائز ہے یا ناجائز یہ جس مقصد کے لیے کی جا رہی ہے اس پر منحصر ہے۔ اگر مقصد جائز میں مثلا کوئی نشہ کرتا ہے اسکی اس عادت پر بندش کرنا تو جائز ہو گی۔ کسی کا زبردستی نکاح کیا جا رہا ہے تو بندش جائز ہو گی یا طلاق پر بندش وغیرہ۔
اگر مقصد ناجائز ہے تو بندش بھی ناجائز ہو گی مثلا کسی کا نکاح بلا وجہ باندھ دینا۔ کاروبار باندھ دینا۔ صحت باندھ دینا۔ ترقی باندھ دینا۔ ملازمت پر بندش کر دینا وغیرہ

اکثر لوگ بندش کو مزاق سمجھتے ہیں اور اپنا وقت جب سالوں سال ضائع کر لیتے ہیں پھر انھیں یقین آتا ہے کہ مسئلہ قدرتی نہیں ہے روحانی یے۔ پھر جب وہ علاج کی طرف مائل ہوتے ہیں تو پھر افسوس کرتے ہیں کہ وقت سے یہ کام کرتے۔ روحانی معاملات کو سنجیدگی سے لیں۔ اکثر آپ کے معاملات میں بگاڑ کی اصل وجہ یہی ہوتے ہیں اور ہم کئی اور چیزوں کو الزام دیتے رہتے ہیں۔

بندش کا کیسے معلوم ہو؟
بندش ہے یا نہیں اسکے لیے تشخیص کی جاتی ہے۔ جو روحانی معالجین کرتے ہیں

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WeCreativez WhatsApp Support
Our support team is here to answer your questions. Ask us!
Salam, how can we help you?